جنرل نیوز

کاغذ نگر کے دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ میں تمام مذاہب کے پیشوا کے ساتھ اجلاس

کاغذ نگر _ 15 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاون میں  واقع دارالانصار ٹرسٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مسلمانوں اور مدرسوں کے تعلق سے فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے چھوٹے پروپیگنڈہ کو ختم کرنے کے مقصد کے تحت ” انیکتا میں ایکتا ” کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے تمام مذاہب کے پیشوا کو مدعو کیا گیا۔

دارالانصار  کے ذمہ داروں کی دعوت پر  کروناکر اوما مہیشور مندر کے پجاری ، امر سنگھ صاحب گورودوارہ ، چرچ کے پادری ریورنڈ پرکاشم  ، اہل سنت الجماعت سے مولانا انتخاب عالم صاحب نے جامع مسجد سے شرکت کی۔اہل حدیث سے مولانا عظیم صاحب ،تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے مولانا ساجد صاحب ، جماعت اسلامی ہند سے مولانا شاہ عالم فلاحی ندوی صاحب ، ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبر محمد صادق، اور ٹی آر ایس اقلیتی ذاکر شریف ، حافظ رضوان صاحب، وصی الدین صاحب، احمد نجیم صاحب، اور کریم نگر سے دارالانصار ٹرسٹ کے عملہ نے شرکت کی۔ جِس میں غیر مسلم اور مسلم بھائی، اور خواتین میں 200 کمبل تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button