جنرل نیوز

دارالعلوم فاطمہ نسواں عادل آباد کا 15/مارچ کو جلسہ اختتام بخاری شریف و تقسیم اسناد ۔ "برائے خواتین”

عادل آباد۔11/مارچ(اردو لیکس)ایم اے کلیم صاحب صدر مدرسہ فاطمہ نسواں عادل آباد کی اطلاع کے مطابق ضلع عادل آباد کا قدیم و بافیض طالبات کا دینی ادارہ دارالعلوم فاطمہ نسواں کا 14/واں سالانہ عظیم الشان جلسہ "برائے خواتین بموقع اختتام بخاری شریف و تقسیم اسناد”بتاریخ 15/مارچ 2023 بروز چہارشنبہ بوقت 9 بجے صبح تا 2 بجے دوپہر بمقام احاطہ دارالعلوم فاطمہ نسواں بھکو کا ملہ فاطمہ گلشن کالونی عادل آباد منعقد کیا جارہا ہے۔جس کی صدارت محترمہ صدر معلمہ مدرسہ فاطمہ نسواں کریں گی۔جبکہ مدرسہ ہٰذا سے فارغ ہونے والی 13 طالبات کو مہمان خصوصی محترمہ صدر معلمہ صاحبہ مدرسہ عربیہ گلشن عائشہ لاتور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گی۔اور عالمیت کی سند سے نوازا جائے گا۔انتظامی کمیٹی فاطمہ نسواں کے ذمہ داران نے خواتین بالخصوص طالبات سے اس جلسہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button