نیشنل

نظام آباد کے دو سابقہ ضلع کلکٹرس راما انجنیلو اور دیورا وراپرساد آندھرا پردیش اسمبلی کے لئے منتخب 

نظام آباد:5/جون (نیوز اینڈ ویوز میڈیا) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے دو ضلع کلکٹر راماانجنیلو اور ورا پرساد نے سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے آندھراپردیش ریاست کے منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بحیثیت ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سابقہ ضلع کلکٹر رامانجنیلو نے گنٹور حلقہ اسمبلی سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی سے 41,151 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔

اسی طرح مغربی گوداوری ضلع کے راجولو حلقہ سے جنا سینا پارٹی امیدوار کی حیثیت سے دیوا ورا پرساد نے 39,011 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔ تلگو دیشم اور جنا سینا پارٹی اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ملکر وائی ایس جگن پارٹی کے مقابل انتخابات میں حصہ لئے جس میں تلگو دیشم اور جنا سینا پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی اور چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں 9/جون 2024ء کو اپنے عہدہ حلف لیں گے۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ نظام آباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگا راجو نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی سے اسمبلی انتخابی حلقہ وردھنا پیٹ ضلع ورنگل سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔

 

اس طرح نظام آباد ضلع میں مختلف عہدوں پر ضلع کلکتر ہو یا ضلع ایس پی و پولیس کمشنر خدمات انجام دینے والے اعلیٰ افسران نے ریاستی سطح پر اور سیاسی میدان میں بلند مقام حاصل کیا۔ موجودہ تلنگانہ ریاستی حکومتی چیف سکریٹری مسز شانتی کماری نے بھی تقریباً 20سال قبل بحیثیت ضلع جوائنٹ کلکٹر نظام آباد میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button