تلنگانہ

10 گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد کویتا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر سے باہر آگئیں

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کویتا سے دہلی شراب اسکام میں آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے قریب دس گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ وہ رات 9.15 بجے ای ڈی آفس سے باہر آئیں اور اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہوگیں۔ کویتا 20 مارچ کو صبح 10:30 بجے ای ڈی کے دفتر میں داخل ہوئیں تھیں۔ دس گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد وہ باہر آئیں۔ تحقیقات کے دوران کویتا کی جانب سے تین وکیل ای ڈی کے دفتر گئے، اس کے بعد دو ڈاکٹرس بھی ای ڈی کے دفتر پہنچے، اس میں ایک خاتون ڈاکٹر تھی۔ اطلاعات ہیں کو کویتا کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے کل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پھر طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button