جرائم و حادثات

چاقو کی نوک پر ساس، بہو کی اجتماعی عصمت ریزی۔ آندھراپردیش میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد ۔ ساس اور بہو کی اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیہ سائی ضلع کے چلا متور میں نامعلوم افراد نے چاقو کی نوک پر یہ شرمناک حرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ریاست کرناٹک کے بلاری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چار افراد

 

جن میں بیٹا، بہو، ساس اور سسر شامل ہیں کام کی تلاش میں موضع پہنچے۔ وہ ایک تعمیراتی عمارت کے پاس واچ مین اور دیگر کام کرتے ہوئے وہیں مقیم تھے۔ کل چار نامعلوم افراد دو موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچے اور انہوں نے تعمیراتی مقام پر موجود ساس اور بہو کی نوک پر دھمکا کر اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کے لیے آنے پر ملزمین نے باپ اور بیٹے کو دھمکایا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

 

بعد ازاں اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی 77 ضلع ایس پی رتنا نے مقام واقع کا معائنہ کیا اور ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button