جنرل نیوز

عیدالاضحیٰ مبارک

حیدرآباد ۔ عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد۔ عیدالاضحیٰ صرف جانور کی قربانی کا نام نہیں بلکہ یہ ایثار، تقویٰ، صفائی اور انسانیت کا درس دینے والا عظیم تہوار ہے۔

 

حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی ہمیں اللہ کی رضا کیلئے ہر قربانی دینے کا پیغام دیتی ہے۔قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کیونکہ اسلام پاکیزگی اور نظافت کا مذہب ہے۔ گلیوں سڑکوں اور محلوں میں جانوروں کا فضلہ چھوڑ دینا نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتا ہے

 

بلکہ دوسروں کیلئے تکلیف اور بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ قربانی کی آلائشوں کو مقررہ مقامات پر ڈالیں اور اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ اگر ہمارے عمل سے کسی پڑوسی، راہگیر یا دوسرے مذاہب کے افراد کو پریشانی ہو تو یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ہمیں ایسا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہئے کہ کسی کو اسلام یا مسلمانوں پر تنقید کا موقع نہ ملے۔

 

آئیے اس عید پر عہد کریں کہ ہم قربانی کے ساتھ صفائی نظم و ضبط اچھے اخلاق اور انسانی ہمدردی کا بھی عملی مظاہرہ کریں گے تاکہ عید کی حقیقی روح برقرار رہے۔(ادارہ)

متعلقہ خبریں

Back to top button