جنرل نیوز

پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کو تہنیت

تعلیمی میدان میں نارائین پیٹ کا نام روشن کرنے پر مقررین نے کی ستائش

نارائن پیٹ: نارائین پیٹ میں امریکن مسلم فیڈریشن آف انڈیں ورجن اور حیات فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے ڈاکٹر محمد قطب الدین کی جانب سے نارائین پیٹ ضلع مستقر میں ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دراصل نارائین پیٹ کو ضلع بنانے کی جدوجہد میں نمایاں رول اداکرنے والی سیاسی، سماجی اور بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والی شخصیات کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس موقع پرنارائین پیٹ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلب علم ڈاکٹرحبیب الرحمن ولد فتح محمد پلہ کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر تہنیت بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں حبیب الرحمن کی والدہ بڑے بھائی فضل الرحمن اسکالر و عزیز رشتہ دار بھی موجودتھے۔ انہیں یہ تہنیت مقامی رکنی اسمبلی ایس راجندر ریڈی، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی تعلیمی اڈوائزر پروفیسر ثنا قطب الدین یوایس اے ، نمائندہ صدرنشین بلدیہ گندےچندراکانت، ڈگری کالج کے موظف پرنسپل سدرشن ریڈی، بی جے پی لیڈر ناگو

راو ناماجی کی موجود گی میں پیش کی گئی۔ تقریب مہمانان خصوصی کے طورپرسید غیاث الدین قادری سجادہ نشین، روزنامہ سیاست کے مدیر اعلی زاہدعلی خان و اہلیہ ، ایڈیٹر عامرعلی خان، ہفتہ روزہ گواہ کے ایڈیٹر ان چیف، فاضل حسین پرویز، ارونگ آباد کی ممتازشخصیت مولانا مرزا عبدالقیوم ندوی، منصف ٹی وی کے جوائنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر تبریز تاج ،عبدالرحیم اے آر صحافی ،میرصدیق علی صحافی ، لکشمن صحافی ، المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر الحاج محمد خلیل احمد تاج ،محمد نواز موسی ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، امیرالدین ایڈوکیٹ عبدالرشید تلگو مقرر، مولانا عبدالقوی ودیگر نے شرکت کی ۔

 

یادرہے کہ ڈاکٹرحبیب الرحمن ناسری تادسویں جماعت تک کی تعلیم ماڈرن اسکول سے حاصل کی۔ جبکہ ڈگری مقامی سوریہ لکشمی ڈگری موجودہ نرسی ریڈی مموریل ڈگری کالج سے تکمیل کی جبکہ پی جی اور پی ایچ ڈی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے تکمیل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button