جنرل نیوز

وزیر فینانس ہریش راؤ کے ہاتھوں آج جمعرات کو کوہیر میں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم _ کوہیر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید کا بیان

کوہیر _ 5اپریل(اردو لیکس) میجر گرام پنچایت کوہیر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کل بتاریخ 6 اپریل 2023 بوقت شام 4 بجے بمقام پی۔وی۔آر فنکشن ہال ظہیر آباد میں ریاستی وزیر مسٹر ٹی۔ہریش راو و رکن پارلیمان ظہیرآبادمسٹر بی بی پاٹل کے دورہ کے پیش نظرمنعقدہ پروگرام میں کوہیر منڈل سے وابستہ 34 شادی مبارک اور کلیان لکشمی چیکوں کی تقسیم رکن اسمبلی ظہیر آباد مسٹر کے مانک راو کی صدارت میں عمل میں آۓ گی۔

واضح رے کہ 34 چیکوں میں کوہیر مستقر کے 15 جیکس ہے۔ منظورہ مستحقین کی فہرست کو جاری کیا گیا ہے۔لہذا کوہیر منڈل و مستقر کی عوام کو اطلاع دی جاتی ھیکہ اِس پروگرام میں شرکت کر کے اپنا اپنا چیک حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button