تلنگانہ

اعلی عہدیدار کے تبادلہ پر افسوس کے بجائے ملازمین نے بیانڈ باجہ کے ساتھ جشن منایا _ ویڈیو دیکھیں

عادل آباد _ عام طور پر کسی محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین اپنے اعلی عہدیدار کے تبادلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وداع کرتے ہیں لیکن تلنگانہ کے عادل آباد میں محکمہ برقی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے تبادلے پر ان کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین نے اعلی عہدیدار کے تبادلے پر افسوس کرنے کے بجائے بیانڈ باجہ ناچ گانے کے ساتھ نہ صرف جشن منایا بلکہ مٹھائیاں تقسیم کیں۔بتایا جاتا ہے کہ عادل آباد سپرنٹنڈنٹ انجینئر این پی ڈی سی ایل کی حیثیت سے اتم جادے خدمات انجام دے رہے تھے نئے اضلاع کی تشکیل کے وقت اتم جادے کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے طور پر ترقی دے کر عادل آباد تعینات کیا گیا تھا ان کی آمد کے بعد سے ضلع میں کام کرنے والے ملازمین پریشان تھے کیونکہ وہ انتہائی سخت عہدیدار تھے اور ہر بات پر ملازمین کے ساتھ سختی سے برتاؤ کرتے تھے بتایا گیا ہے کہ ان کی ترقی کو عدالت نے کالعدم قرار دیا جس کے بعد ان کا تبادلہ کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے تبادلے پر ملازمین نے دفتر کے باہر بیانڈ باجہ کے ساتھ ڈانس کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

 

دوسری جانب عوامی حلقے میں اتم جاڈے کی خدمات اور فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری کی ستائش کرتے ہوئے ان کے تبادلے پر ماتحت عملہ کی جانب سے جشن منانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button