جنرل نیوز

جگتیال میں ادارہءادب اسلامی ہند کے بین ریاستی مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا انعقاد‌‌

ادارہءادب اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے دفتر جماعت کے کانفرنس ہال میں ایک عظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔۔

 

اس مشاعرہ کی صدارت محمد امین الدین صدر ادارہءادب اسلامی ہند جگتیال نے کی۔

 

محمد عماد الدین عمیر صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال ‌نے مشاعرہ کی نگرانی کی۔مشاعرہ میں جناب شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہءادب اسلامی ہند تلنگانہ اور خواجہ مسیح الدین ابو نبیل صاحب نایب صدر ادارہءادب اسلامی ہند جنوبی ہند نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔۔

 

مشاعرہ کی ابتداء میں جناب شاخ انور صاحب عادل آباد نے حمد اور جناب انس نبیل صاحب آکولہ نے نعتیہ کلام سنایا۔ اس کے بعد مہمان شعراء اکرام جناب ریاض تنہا،طاہر گلشن آبادی ،مسیح الدین ابونبیل، فیصل وارثی،شاخ انور،اظہر کورٹلوی

امجد سلیم امجد

راحیل کریمنگری

نصیر الدّین نصیرّ

انس نبیل،فرید مونس،افسرعثمانی

اور شعب الحق طالب نے اپنا کلام سنایا۔ اس مشاعرہ

میں جناب افسر عثمانی صاحب کو اردو اکیڈمی کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ ۔ملنے پر ان کو تہنیت پیش کی گئی  اور جگتیال کے اردو میڈیم اسکولس میں ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے منعقدہ بیت بازی کے مقابلوں میں کامیاب طالبات کو انعامات مومنٹوز اور نقد رقم اور اسنادات بھی دئے گئے  شیخ اسحاق علی نے مشاعرہ کی شاندار نظامت کی

۔۔مہمان شعراء انس نبیل اور فرید مونس کو سامعین نے بار بار سنا اور بھرپور داد و تحسین سے نوازا ۔

مشاعرہ میں سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button