جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے دو طلبا کی جامعہ نظامیہ حیدرآباد سے مولوی فاضل کی تکمیل

نارائن پیٹ : 3 ڈسمبر (اردو لیکس) شیخ الاسلام ، عارف باالله، حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی قادری الچشتی خان بہادر فضیلت جنگ علیہ الرحمة والرضوان کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر

 

عالم اسلام کی ممتاز ومایا ناز دینی درسگاه با وقار علمی دانش گاه از ہرہند جامعه نظامیه حیدر آباد دکن کے 154 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستار بندی میں شہر نارائن پیٹ (تلنگا نہ) کے دو

 

ہو نہار و با کمال طلباء حافظ وقاری سید شمس الدین قادری ولد سید عبدالسلیم قادری و حافظ و قاری محمد سفیان تاج ولد محمد ایوب تاج کو مولوی فاضل کی تکمیل پر مفکر اسلام مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ اور شیخ الجامعہ و دیگر شیوخین جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے سند ، خلعت اور دستار عطا کی گئی

 

۔ اس موقع پر مقامی علماء و حفاظ ، علمی وادبی شخصیات اور ان دو ہونہار طلبہ کے اعزا واقربا نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button