تلنگانہ
آصف آباد میں شیر کا تازہ حملہ بھینس ہلاک
File photo
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں شیر کی دہشت جاری ہے۔ تازہ طورپر جنگلی جانور کے حملہ میں ایک بھینس ہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے داروغہ پلی گاوں کے نواحی علاقہ میں پیش آیا۔
ایک چرواہے نے بتایا کہ وی سرینواس کی بھینس کو شیر نے اُ س وقت ہلاک کردیا جب مویشیوں کا ایک ریوڑ قریبی جنگلات سے گاؤں لوٹ رہا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی جان بچا کروہاں سے گاوں پہنچااورگاوں والوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔فاریسٹ رینج آفیسرانیل کمارنے بتایا کہ شیر کی مزید تفصیلات اس کے پنجوں کے نشانات اور تصاویر ریکارڈ کرنے کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شیر نے ایک لڑکی کو ہلاک کردیا تھا اور ایک کسان پر حملہ کیا۔ تازہ طور پر مویشی کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی افراد میں شیر کے حملوں کے واقعات سے خوفزدہ ہیں۔