تلنگانہ

کاماریڈی میں آر ٹی سی کی بس الٹ گئی

ایم اے ماجد

تلنگانہ آر ٹی سی کی بس کاماریڈی میں الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں بس سوار 29 افراد میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ زخمیوں کو جنھیں کاماریڈی کے ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ یہ حادثہ کاماریڈی کے قریب ٹیکریال کے پاس پیش آیا۔بس کاماریڈی بس اسٹیشن سے بانسواڑہ جارہی تھی بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کو اچانک چکر آگئی جس پر وہ بس کو روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button