منشیات کو نہ کہیں، زندگی کو ہاں کہیں — میڑچل پولیس کمشنر بی۔ سمتی نے بیداری مہم کا پوسٹر جاری کیا

میدچل–ملکاجگیری، 17 اکتوبر (اردو لیکس) پروٹیکشن آف لیگل اینڈ ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے مقصد سے ’’منشیات کو نہ کہیں، زندگی کو ہاں کہیں‘‘ (SAY NO TO DRUGS – YES TO LIFE) مہم کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ میدچل–ملکاجگیری ضلع کی پولیس کمشنر و ڈی آئی جی بی۔ سمتی، آئی پی ایس نے پوسٹر کی رسمِ اجراء انجام دی۔
اس مہم کا مقصد عوام، بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے واقف کروانا اور انہیں نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی ترغیب دینا ہے۔ ایسوسی ایشن نے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لیے عوامی بیداری مہمات کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے بانی و سی ای او سید عبد الکریم، نیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نذیرالدین، اسٹیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر (ویمن سیل) بھوانی پرساد تِروناگیری، اسٹیٹ ڈپٹی پریسیڈنٹ (ویمن سیل) کومّارا بتھونی منجولا اور ڈسٹرکٹ سکریٹری بالیاہ موجود تھے۔



