اسپشل اسٹوری

بی ٹیک چائے والی، انجینئرنگ کی طالبہ نے کھول لی چائے کی دکان

نئی دہلی: اکثریہ دیکھا گیا ہے کہ بزنیس، مینجمنٹ اورانجئیرننگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء ملازمت ترجیح دیتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کرتعجب ہوگا کہ ایک طالبہ نے چائے کی دکان کھول لی۔ ریاست بہارسے تعلق رکھنے والی ورتیکا سنگھ نامی لڑکی بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہی ہے،

وہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملازمت کے انتظارکے بجائے خود کا کاروبار کرنے کی خواہشمند تھی، طالبہ نے فرید آباد کے گرین فیلڈ میں بی ٹیک چائے والی کے نام سے دکان کھول لی۔ یہاں ہمہ اقسام کی چائے دستیاب ہے۔ طالبہ کی یہ چائے کی اسٹال شام ساڑھے پانچ بجے کھلتی اوررات 9 بجے بند ہوجاتی ہے۔ طالبہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ اسٹارٹ اپ کی خواہمشند تھی اورملازمت کیلئے چارسال انتظار نہیں کرسکتی تھی اس لئے اس نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار شروع کیا۔ طالبہ کےمطابق وہ خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو ملازمت فراہم کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button