جرائم و حادثات

کتے کا خوف۔ حیدرآباد میں تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے نوجوان کا انتقال

حیدرآباد: کتے کے جھپٹ پڑنے پر خوف کے عالم میں  تیسری منزل سے چھلانگ لگا‌ دینے والے فوڈ ڈیلیور بوائے‌کا انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد پولیس کے مطابق 19سالہ رضوان نامی فوڈ ڈیلیوری بوائے 9 جنوری کی رات بنجارہ ہلز کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پرآرڈر لے کر پہنچے تھے کہ فلیٹ کا دروازہ کھولتے ہی وہاں موجود پالتو کتا اچانک بھونکتے ہوئے سامنے آگیا اور ان پر جھپٹ پڑا، خوف کے عالم میں نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی تھی انھیں زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button