جرائم و حادثات

آرمور میں دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزم کو اندرون 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا 

پولیس کمشنر سی ایچ پروین کمار کی آرمور پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس  

نظام آباد:22/جولائی(اردو لیکس) آرمور میں دو معمر بہنوں کا انتہائی بے دردی سے قتل کردینے کی واردات پیش آئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے دو بہنوں پر اس وقت حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ سورہے تھے۔ پولیس نے واردات کے اندرون 48 گھنٹے ملزم کو تلاش کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا

 

۔ پولیس کمشنر نظام آباد پروین کمار نے آرمور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس واردات کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 19/ جولائی کو آرمور میں دو معمر بہنیں گنگوا اور راجوا بائی کا بے رحمانہ قتل کرتے ہوئے مجرم نے راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ اس کیس کی اے سی پی آرمور پربھاکر راؤ کی نگرانی میں پولیس انسپکٹر آرمور سریش بابو اور دیگر پولیس عملے کی نگرانی میں اندرون دو یوم مختلف زاویوں اور باریک بینی سے تحقیقات کرتے ہوئے سی سی کیمرے کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی گئی

 

جس پر ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ کمشنر پولیس پروین کمار نے بتایا کہ ملزم گنگادھر نامی مقتول خواتین کا رشتہ دار ہے۔ متوفیہ کا لڑکا مہیپال اس کا داماد ہے۔ اس طرح وہ اپنے منصوبہ کے تحت 18/ جولائی کو شب 10 بجے گنگوا کی رہائش گاہ کو گیا اور وہاں شب بسری کی اور صبح 4 بجے نیند سے بیدارہوکر اس نے گنگوا اور راجوا بائی بہنوں پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا اور انکے گلے سے قیمتی سونے کے زیورات حاصل کرتے ہوئے مکان کو آگ لگا دی۔

 

تاکہ تمام ثبوتوں کو مٹادیا جاسکے۔ اسطرح اے سی پی آرمور پربھاکر راؤ اور پولیس انسپکٹر سریش بابو کی نگرانی میں تحقیقات کرتے ہوئے سی سی کیمرے کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے اسکے قبضے سے تقریباً 10 تولہ 5 گرام (ساڑھے دس تولہ) سونے کے زیورات برآمد کرلئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم این گنگادھر ولد متینا عمر 61 آرمور منڈل کے دیہات چیپور کا رہنے والا ہے۔

 

اس کیس کو اندرون 48 گھنٹے یکسوئی کی جانے پر پولیس کمشنر پروین کمار نے آرمور پولیس کی ستائش کی اور انہیں ریوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر بالکنڈہ سب انسپکٹر گوپی کمرپلی، راجہ شیکھر، ملیش ویلپور، آرمور تروپتی،گنگا پرساد ودیگر عملہ موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button