نیشنل

کنگنا رناوت کے خلاف اور تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کی تائید میں اتر آئے کسان

نئی دہلی۔ فلم اداکارہ سے سیاستدان بننے والی رکن پارلیمنٹ کنگنا‌ رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کی لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں ملوث خاتون سپاہی کلوندر کور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں معطل کر دیا گیا ہے

 

خاتون کانسٹیبل کے خلاف کاروائی سے کسان ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے کنگنا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کسانوں نے سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل کی تائید میں اور کنگنا رناوت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مناسب تحقیقات ہونی چاہیے سی آئی ایس ایف کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کی بنیاد پر موہالی پولیس نے کلوندر کور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 323 اور 341 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

خاتون کانسٹیبل کی حمایت میں یونائیٹڈ کسان مورچہ لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال اور کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پنڈھر نے پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو سے ملاقات کی اور اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے مناسب تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ خاتون کانسٹیبل نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ان کے اس بیان سے ناراض تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ

 

کسان احتجاج میں سو سو روپے لے کر خواتین احتجاج کر رہی تھیں،خاتون کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ اس احتجاج میں ان کی ماں بھی شامل تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button