جنرل نیوز

سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد کی جانب سے میلاد النبی کے موقع پر 9/اکٹوبر کو سے فری ہلت کیمپ کا انعقاد 

نظام آباد. 8/اکٹوبر (اردو لیکس) شہر کے معروف سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل بودھن روڈ نظام آباد کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر 9/اکٹوبر بروز اتوار ٹھیک صبح 10-بجے تا شام 5- بجے ایک روزہ فری ہلت چیک ایپ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے. محمد عبدالحمید ڈائریکٹر سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نے بتایا کہ اس ایک روزہ فری ہلت چیک ایپ کیمپ میں ماہر امراض و ڈاکٹرز مریضوں کو لاحق تمام مخصوص بیماریوں کے علاوہ موسمی و متعدی امراض کی تشخیص کرے گے وہی ماہر خواتین و اطفال لیڈی ڈاکٹرز بچوں اور خواتین کی تشخیص کرینگے. مزید ہاسپٹل انتظامیہ نے اس فری ہلت چیک ایپ کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کے لیے خون اور پیشاب کے معائنہ کے لیے لیب میں ٪50 فیصد اور ہاسپٹل کے میڈیکل اسٹور میں ٪10-فیصد ایک روزہ خصوصی رعایت بھی فراہم کی جائے گی. ہاسپٹل انتظامیہ ڈائریکٹر محمد عبدالحمید نے آپ تمام سے استفادہ کی اپیل کی ہے. اس ایک روزہ فری ہلت چیک ایپ کیمپ کے اوقات صبح 10-بجے تا شام 5-بجے رہے گے..

متعلقہ خبریں

Back to top button