اعظم خان کی صحت سے متعلق سماج وادی پارٹی کا ہیلت بلیٹن

 

لکھنو:سماج وادی پارٹی نے پارٹی کےسینئر لیڈرو سابق وزیراعظم خان کی صحت سے متعلق ہیلت بلیٹن آفیشیل ٹویٹراکاونٹ پرجاری کیا ہے۔ میڈیکل بلیٹن کے مطابق اعظم خان اوران کے فرزند کو علاج کی غرض سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ آج اعظم خان کو ہائی آکسیجن سپورٹ کی ضرورت تھی جس کی وجہہ سے انھیں کوویڈ آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا ہاسپٹل لکھنو کی کریٹکل کیئرٹیم کے ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اعظم خان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے اوران کا بھی علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان اوران کے فرزند کو خرابی صحت کی بنا پرجیل سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ وہ سیتا پور جیل میں گزشتہ ایک سال سے قید ہیں۔ کل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ان دونوں کوجیل سے میدانتا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔27 اپریل سے سیتاپور جیل میں محروس اعظم خان اور ان کے فرزند عبد اللہ کے تعلق سے خبرآئی تھی کہ 30 اپریل سے دونوں کورونا سے متاثر ہیں۔
جیل کے ذرائع کے مطابق اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کا آکسیجن لیول 90 سے92 کے درمیان ہوگیا تھا جس کے بعد انھیں ان کے فرزند کے ہمراہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔