مبارکباد

کورٹلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسابقتی امتحان کا جلسہ تقسیم انعامات

طلبہ تعلیم کے ساتھ اسلامی تہذیب برقرار رکھیں کورٹلہ میں جلسہ تقسیمِ

 انعامات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مسابقتی امتحان سے علماء کا خطاب

 

محمد عبد الرحیم صاحب اسکول اسٹنٹ میاتھس وکنوینر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسا بقتی امتحان کی اطلاع کے بموجب عید گاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام27نو مبر 2022,کو منعقد ہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسا بقتی امتحان کا جلسہ تقسیم انعامات کنگس گا ر ڈ ن فنکشن ہال میں منعقد ہ ہوا*ہما ری تعلیم ہما ری تہزیب کے ساتھ کے عنوان پر مولانا سید مظہر صاحب قاسمی صرر جمعیت العلماء ضلع جگتیا ل اور *حصو ل علم اؤر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات* کے عنوان پر مولانا مفتی غیاث محی الدین صاحب نا یب صدر جمیعت العلماء نے مخاطب کیا ۔

امتحان میں شرکت کرنے والے ممتاز مساھیمین کو انعامات و اسناد ات سے نوازا گیا ۔

جونیرس۔ہائی اسکول کی سطح پر

*مستبشرہ کونین* بنت مو لا نا لیق الرحمن قاسمی ،نونہال ہا ی اسکول اردو میڈیم کی طالبہ نے پہلا مقام حاصل کیا ۔جو 5000 نقد رقم پر مشتمل ہے۔

دوم *زواتا تسنیم* اظہر حسین اظہر،نونہال ہائی اسکول نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ 3000 پر مشتمل ہے ۔

*سوم نمیرہ مسکان* عبد العا دل پاشاہ ،انڈین ہا ی اسکول کی طالبہ نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔جو 2000 رقم پر مشتمل ہے

سینیر گروپ

أول، *محمد ذاکر* ولد عبد الرحیم رشمی در ڈگری کالج 7000

*دوم ،*شاہدہ بیگم* ولد سراج5000

*سوم ۔سیدہ طہورہ ایمن* بنت سید احمد3000 ،گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات نے حاصل کیے ۔

 

واضح رہے کہ10 ترغیبی انعامات کےعلاوہ ہر اسکول وکالج کے ٹا پر کو بھی 500رقمی انعام دیا گیا۔اور اسکول و کالج انتظامیہ کو میمینٹو پیش کیا گیا ۔

مولانا محمد عبد الکریم اسعد ی امام و خطیب مسجد عیدگاہ نے شہر کو رٹلہ کے تمام اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات ،اساتزہ،مینجمینٹس و اولیائے طلبہ، کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button