جنرل نیوز

پونا میں سہ ماہی رسالہ اسباق کے شمارہ کی رسم اجرا تقریب

پونہ 3 جون ( محمد حُسام الدین ریاض ) سہ ماہی معروف رسالہ "اسباق” کے دفتر میں ڈاکٹر اشفاق عمر ، وسیم فرحت علیگ اور ایڈوکیٹ متین طالب جیسے شعراء و ادباء کا اجماع دیکھنے کو ملا۔ ڈاکٹر اشفاق عمر کا شمار مالیگاؤں کی علمی و ادبی شخصیات میں ہوتا ہے جو بال بھارتی پونہ کی لسانی کمیٹی کے رکن ہیں۔ وسیم فرحت علیگ کا تعلق امراؤتی سے ہے۔ وو ایک اچھے ادیب ، تنقید نگار ، بال بھارتی پونہ کی لسانی کمیٹی کے رکن اور اردو ادب کے مشہور و معروف رسالے "اردو” کے مدیر اعلیٰ ہیں۔ ایڈوکیٹ متین طالب شہرِ ناندورہ کے مشہور و معروف جدید لب و لہجے کے شاعر ہیں اور بھال بھارتی پونہ لسانی کمیٹی کے رکن ہیں۔

 

اس موقع پر حاضرین کے ہاتھوں "اسباق” کے آخری شمارے کا اجراء عمل میں آیا۔ بعد ازاں دیر تک علمی و ادبی گفتگو چلتی رہی۔ حالیہ دور میں اردو رسالوں اور اخبارات کی حالت زار موضوع گفتگو رہی۔ اس کے علاوہ اردو کی بقا کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نذیر فتح پوری نے فرمایا کہ اردو والوں کی اردو بیزاری کی وجہ سے ہی میں اسباق بند کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔

 

ڈاکٹر اشفاق عمر نے فرمایا کہ اردو زبان کو نیک اور سچے جیالوں کی اشد ضرورت ہے۔ سہ ماہی اردو کے مدیر وسیم فرحت علیگ گویا ہوئے کہ اردو زبان کو محض شعر و ادب تک محدود نہ رکھتے ہوئے سنجیدگی سے ہماری معیشت اور روز مرہ سے جوڑنا وقت کی پکار ہے۔ جدید لب و لہجے کے شاعر ایڈوکیٹ متین طالبؔ نے فرمایا کہ اُردو زبان کا دائرہ کار بڑھا کر ہی اس کی بقا ممکن دکھائی دیتی ہے۔ اس طرح اردو زبان و ادب پر دانشورانہ تبادلۂ خیال کرکے سفر کی سمت طے کرنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button