اسپشل اسٹوری

اب راشن کے چاول اور گیہوں کے بھی اے ٹی ایم مشین آگئے

لکھنو _ 19 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) اب تک ہم نے کرنسی نوٹ، پانی ، دودھ اور سونے کے سکوں کے اے ٹی ایم مشین کو دیکھا اور سنا ہے اور یہ اے ٹی ایم مشین کئی مقامات پر موجود ہیں لیکن پہلی مرتبہ اتر پردیش میں اناپورتی کے نام سے راشن اے ٹی ایم مشین دستیاب ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر تین اے ٹی ایم شروع کیے ہیں۔ جلد ہی ان خدمات کو ریاست بھر میں شروع کیا جائے گا۔ اس اے ٹی ایم کے ذریعہ راشن پر چاول اور گیہوں صرف 30 سیکنڈ میں حاصل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

صارفین اس مشین سے  3 کلو چاول اور 2 کلو گیہوں حاصل کر سکتے ہیں۔ 15 مارچ کو حکومت نے لکھنؤ کے قریب جانکی پورم میں پہلے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔راشن کارڈ کے صارفین  انگلیوں کے نشان لگا کر چاول اور گیہوں کو لے سکتے ہیں پیسے نکالنے والی مشین کی طرح  اس مشین سے چاول اور گیہوں نکلتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button