نیشنل

مندرجاکرمعافی مانگو یا انجام بھگتنے تیارہوجاو، سلمان خان کو جان سے مارنا ہی میری زندگی کا مقصد:۔گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل سے دھمکی

نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے الزام میں بھٹنڈہ جیل میں محروس گینگسٹر لارنس بشنوئی کا انٹرویو جمعہ کو ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے۔ لارنس نے سلمان خان کو مارنا ہی اپنی زندگی کا مقصد بتایا ہے۔ سلمان خان کے بارے میں گینگسٹر نے کہا کہ انہیں معافی مانگنی پڑے گی۔ وشنوئی نے کہا کہ بیکانیر میں ہمارے مندر جاؤ اور معافی مانگو۔ بصورت دیگر اس کے نتائج بھگتنا پڑے گے۔ اس کے ساتھ بشنوئی نے جرائم کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد گائے کی خدمت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
جیل میں محروس لارنس بشنوئی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘میں ابھی تک غنڈہ نہیں بنا، جس دن سلمان خان کو مارا جائے گا اس دن بن جاؤں گا۔ سیکیورٹی ہٹا دی گئی تو سلمان کو مار ڈالوں گا۔ سلمان خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔ اسے بیکانیر کے مندر میں جا کر معافی مانگنی پڑے گی۔
لارنس کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمارا سماج سلمان خان کے کالے ہرن کو مارنے پر ناراض ہے۔ ابھی تک اداکارنے ہمارے سماج سے معافی نہیں مانگی۔ میرا دل بچپن سے ہی اس کے لیے غصے سے بھرا ہوا ہے۔انہیں ہمارے دیوتا کے مندر میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔
بتادیں کہ کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کا نام آنے کے بعد سے لارنس کئی بار کھل کر سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے چکا ہے۔ 2008 میں پولیس نے اس دھمکی کے سلسلے میں گینگسٹر کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بشنوئی برادری کالے ہرن کو اپنے روحانی گروبھگوان جمبیشور کا اوتار مانتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button