جنرل نیوز

ایل پی جی گیاس سلینڈرس ایجنٹس کی وزیر پٹرولیم ہریدیپ سنگھ سوری سے نمائندگی

کھمم سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف صنعت کار و رکن راجہ سبھا بی آر ایس پارٹی ودی راجو روی چندرا کی قیادت میں تلنگانہ و آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایل پی جی گیاس سلینڈرس ایجنٹوں نے دلی میں مرکزی وزیر پٹرولیم ھریدیپ سنگھ سوری سے نمائندگی کرتے ہوئے یاداشت پیش کی یاداشت میں مطالبہ کیا کہ ڈومیسٹک گیاس سلینڈرس پر ایجنٹوں کو کافی عرصہ سے کمیشن فراہم نہیں کیا جارہاہے

 

اور اسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب حال ہی میں پکوان گیاس سلینڈرس پر 200 روپے کمی کی گئی جس کی وجہ سے ایجنٹوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہزاروں گیاس سلینڈرس گوداموں میں اسٹاک تھا

 

اچانک دوسو روپے کمی کرنے کی وجہ سے ایجنٹوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا مرکزی وزیر پٹرولیم ھریدیپ سنگھ سوری نے یاداشت پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے تمام ایل پی جی گیاس سلینڈرس ایجنٹوں کو انصاف فراہم کرنے کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button