علاج کیلئے آیوشمان ویہ وندنا اسکیم سے استفادہ کر یں : محمدحسام الدین صدیقی

مرکزی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندرمودی نے حال ہی میں 70سال سے زائد عمروالے تمام افراد کیلئے آیوشمان ودیہ وندناکارڈ کے ذ ریعہ اسپتال میں مفت علاج کی سہولت کا آغاز کیا ہ
ے۔اس اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدرمہرآرگنائزیشن محمدحسام الدین صدیقی نے کہاکہ یہ کارڈ میں آمدنی پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ غریب،متوسط یازائد آمدنی والے کوئی بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج اسپتالوں کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔ گھر کے کسی بزرگ کی شدید بیماری کی صورت میں افراد خاندان اپنا بڑا سرمایہ خرچ کررہے ہیں
اور غریب طبقہ کو اس کیلئے لوگوں سے چندہ کی اپیل کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اسکیم کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کریں اور تمام لوگوں کواسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے راغب کر یں۔اس کارڈ کے تحت مختلف علاج کی خدمات جیسے جامع طبی جا نچ، اسپتال میں داخلے،سرجری، ہیموڈائیلاسس/پیریٹونیئل ڈائیلاسس، ایکیوٹ اسکیمک اسٹروک، ایلیوییٹڈ ہائی بلڈ پریشر، ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ، ٹوٹل نی ریپلیسمنٹ، پرکیوٹینیئس ٹرانسلومینل کورونری انجیوپلاسٹی (پی ٹی سی اے) ڈائیگنوسٹک انجیوگرام سمیت سنگل چیمبر پرماننٹ پیس میکرامپلانٹیشن، ڈبل چیمبر پرماننٹ پیس میکر امپلانٹیشن اہل بزرگ شہریوں کے لئے دستیاب ہیں۔
آیوشمان ویہ وندنا کارڈ کے استفادہ کنندگان 13,352 نجی اسپتالوں سمیت 30,072 سے زیادہ اسپتالوں میں اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔آدھارکارڈ عمر کی جانچ کیلئے لازمی ہے۔