Uncategorized

بجٹ 2023 مودی حکومت کی ناکامیوں کی تصدیق : رکن کونسل کویتا

سب کاساتھ سب کا وکاس محض ایک نعرہ _ بی جے پی حکومت بھروسہ کے قابل نہیں

حیدرآباد یکم فروری (اردو لیکس)مرکزی بجٹ کو ریاضیاتی حساب سے تعبیر کرتے ہوئے، بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے تنقید کی ہے کہ مرکزی حکومت ایک بار پھر ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لیے فنڈ مختص کرنے میں ناکام رہی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ مرکزی بجٹ پیش کرنے کے بعد چہارشنبہ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ایم ایل سی کویتا نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اپنے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ نعرہ پر عمل نہیں کر رہی ہے اور کہا کہ بجٹ میں سمت کا فقدان ہے،اور بی جے پی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس وژن نہیں ہے،اس کی عکاسی کرتی ہے۔دختر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ سے متعلق کئی پراجکٹس زیر التوا ہیں۔ لیکن، بجٹ میں پروجیکٹوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں کرناٹک کے اپر بھدرا پراجکٹ کے لیے 5,300 کروڑ روپے کے اعلان پر خوش ہوں، کویتا نے مودی حکومت سے استفسار کیا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کر رہی ہے اور نیتی آیوگ کی سفارشات کے باوجود اس نے مشن بھاگیرتا کے بجٹ میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

یہ بتاتے ہوئے کہ بی آر ایس حکومت نے آبپاشی پراجکٹس کے لیے اب تک 80,000 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں اور پورے تلنگانہ میں پانی کی سہولت فراہم کی ہے، کویتا نے کہا کہ مرکزی حکومت آبپاشی کے شعبہ کے لئے فنڈ مختص کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس کے پاس اس سلسلے میں کوئی ویژن نہیں ہے۔کویتا نے مزید کہا کہ مودی حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button