ایجوکیشن

گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول پنّی پورہ اُردو میڈیم آصف نگر منڈل میں ریاضی ڈے کا اہتمام۔ مہمان خصوصی الحاج احمد عبد الحسیب کا خطاب

حیدرآباد: جناب محمد عبد العلیم ہیڈ ماسٹر کی اطلاع کے بموجبگ ورنمنٹ اپر پرائمری اسکول پنّی پورہ آصف نگر منڈل میں آج مورخہ 11 جنوری 2024 کو ریاضی ڈے کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح بدست عالی جناب الحاج احمد عبد الحسیب صاحب انجینئر مہمان خصوصی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔

 

اسکول ہذا کے طلبہ و طالبات نے ریاضی کے مختلف متاثرکن ماڈلس اور چارٹ کا مہمان خصوصی جناب احمد عبدالحسیب کے روبرو تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اس علمی پروگرام میں تمام اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا قابل قدر تعاون کیا مہمان خصوصی نے مخاطب کیا اور طلباء و طالبات سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی چارٹ اور ماڈلس کا مشاہدہ کیا اور ان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اسکول کے جملہ امور سے کافی متاثر ہوئے اور صاف صفائی اور طلباء کے ڈسپلن اور ان کی ذمہ دارانہ تعلیمی زندگی پر 2000 رقمی انعام بھی مرحمت فرمایا۔

 

پروگرام اختتام پر جناب محمد رفیع الدین اردو پنڈت نے مہمان خصوصی اور ایس ایم سی کمیٹی کے ممبران اور اولیائے طلباء کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button