جنرل نیوز

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی محبوب نگر ڈسٹرکٹ کے جانب سے سال نو کا کیلینڈرز کی رسم اجرائی

محبوب نگر: آ ل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی محبوب نگر ڈسٹرکٹ کے جانب سے سال نو کا کیلینڈرز کی رسم اجرائی جناب اینم سرینیواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر کے ہاتھوں ایم ایل اے کیمپ آفس پر عمل میں آئی۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے کلواکرتی و انچارج کانگریس کمیٹی سری ومشی چند بھی موجود تھے

 

اور محبوب نگر کے میناریٹی سل کے قائد جناب محمد تقی، جناب شعیب صاحب کے علاوہ جماعت اسلامی کے رکن خالد نوید ،اور آئیٹا کے ضلع کے قائد جناب اطہر محی الدین، سکریٹری محمد اسماعیل، محمد اقبال، جناب شیخ شجاعت علی لیکچرار کے علاوہ دیگر اساتذہ اور قائدین اورایس آیی او کے ممبران نے اس تقریب میں شرکت کی،۔اس موقع پر اینیم سرینیواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر نے نیا سَال کی مبارکباد دی اور نیک توقعات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button