ہیلت

World Diabetes Day کے موقع پرگرو کرپا ووکیشنل جونیرکالج کی جانب سے شعور بیدار ریالی کا اہتمام

بھینسہ (نامہ نگارافروزخان)14 نومبر World Diabetes Day کےموقع پرآج بھینسہ گروکروپا کالج کی جانب سے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل سے ایک شعوربیداری ریالی کا اہتمام عمل لایاگیا۔جسمیں بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑکاشی ناتھ۔ڈاکڑ وجئے آنند۔گروکروپانرسنگ ہوم وجونیرکالج ڈائریکڑ ڈاکڑ راما کرشنا گوڑ .رفیق مولانا ۔ببرومہاراج کےعلاوہ دیگرنے اس ریالی میں شرکت کی۔

بعدازاں اس ریالی کو ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑ کاشی ناتھ نےجھنڈی دکھاکراس ریالی کا آغازکیا۔بعدازاں یہ ریالی گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل سے ہوتے ہوئے مختلف مقامات جن میں بس اسٹانڈ ایریا۔کوبیرجیب اڈہ۔کپڑامارکیٹ سے ہوتےہوئے گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل پہنچ کراس ریالی کا اختتام عمل میں لایاگیا۔جہاں پرگورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑکاشی ناتھ خطاب کرتےہوئےکہاکہ آج ہم ہماری روزمرہ زندگی میں دیکھ رہیے ہیکہ بہت سے لوگ Diabetes میں دن بہ دن مبتلا ہورہیےہیں آگرآج دیکھا جائے تو ہرگھرمیں ہمیں آسانی سے ایک مریض Diabetes کا مل جائےگا۔Diabetes لاحق ہونے کی اصل وجہہ یہ ہیکہ آج ہمارے کھانے سے لیکر سونے تک کا کوئی ایک وقت مقررنہیں ہے اس کےعلاوہ ہم لوگ جسمانی ورزش سے بہت دورہے لہذانہوں نے تمام ی لوگوں کو اچھی عذا کےساتھ ورزش کرنے کا مشورہ دیا۔

بعدازاں ڈاکڑ وجئے آنند نے بھیDiabetes کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ Diabetes بہت زیادہ ٹینشن لینے اور غیرمتوازن غذاوں کے استعمال سے بھی لاحق ہوتاہے۔اس کےعلاوہ مزیدانہوں نے کہاکہ آج کل چھوٹے بچوں میں بھی juvenile Diabetes ہورہاہے۔جوینل Diabetes یہ پیداہونے والے چھوٹے بچوں اور چھ ماہ کے بچوں میں ہوتاہے جس کی وجہہ سے جسم میں انسولین کی پیداوارجسم میں ٹھیک طورپرنہیں ہوتاہے جس کی وجہہ سے بچوں کو انسولین کے انجیکشن لگانا پڑتاہے۔لہذا انہوں نےتمام ہی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کی فکرکرتےہوئے جسمانی ورزش کےصحت وقت پرصحت مند غذاء کا استعمال کرنے کوکہا۔اس موقع پرکالج کے طلباءت اورڈاکڑ کی کثیرتعدادموجودتھی

متعلقہ خبریں

Back to top button