تلنگانہ

تلگو فلموں کے سپراسٹارکرشنا چل بسے

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے سپراسٹارکرشنا کا دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر79 برس تھی۔خرابی صحت کی وجہہ سے کل انھیں حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ فلم اداکار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں انھوں نے آخری سانس لی۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ کرشنا نے صبح چاربج کر9 منٹ پرآخری سانس لی۔ ان کے دیہانت کی اطلاع کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں غم کی لہردوڑ گئی۔ کئی اہم شخصیات نے فلم اداکارکی موت پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button