ہیلت

گاڑیوں کی آلودگی سے دل کے دورے کے امکانات

حیدرآباد _ 27 اگست ( اردولیکس ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک  تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ٹریفک کی آلودگی اور اچانک بریک لگانے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جرمنی میں تقریباً 18 ہزار افراد پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والی نائٹرک آکسائیڈ دل کے دورے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔

 

تحقیق کے مطابق  روزانہ کی اوسط سے زیادہ خارج ہونے والی فضائی آلودگی کے ہر 10 گرام پر  دل کے دورے کا خطرہ 1 فیصد بڑھ جاتا ہے اور تین دن کی  زیادہ آلودگی سے   دل کے دورے کا خطرہ 4 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے دل کی بیماری اور دوران خون کے مسائل برطانیہ میں ہر سال 11,000 افراد کی جان لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button