ایجوکیشن

ارود ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے تقریب عالمی یوم خواتین کا انعقاد

ارود ٹیچرس فورم کی جانب سے تقریب عالمی یوم خواتین کا انعقاد

نارائن پیٹ : 10 مارچ (اردو لیکس) عالمی یوم خواتین کے ضمن میں اردو ٹیچر فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت جناب امیر الدین صاحب چاند ، خاتون صدر خدیجہ بیگم صاحبہ نے کی ۔مہمان خصوصی جناب عبد الغنی صاحب ضلع مہتمم تعلیمات نارائن پیٹ، ڈاکٹر عالیہ بیگم صاحبہ ،اڈوکیٹ اصفیہ خانم صاحبہ، صبا سلطانہ نائب خاتون صدر پی آر ٹی یو ٹی یس نارائن پیٹ، عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا ۔محترمہ زرینہ بیگم صاحبہ نے ابتدائی کلمات ادا کئے ۔جناب عبدالغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اپنی تقریر کے دوران خواتین کی عظمت وعفت اور سماج کی تعمیر میں ان کے کردار اور ان کی ذمہ داریوں سے سامعین کو روشناس کیا۔ ڈاکٹر عالیہ بیگم صاحبہ اور اصفیہ خانم صاحبہ نے اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم ، دستور میں خواتین کے حقوق اور دستور کے آرٹیکل 19 سے 25 تک واقف کروایا۔ صبا سلطانہ صاحبہ جلسہ کی نظامت کی اور یوم خواتین کا مقصد اور جنسی مساوات اور لڑکیوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر زور دیا اس تقریب میں نفیس النسابیگم اسکول اسسٹینٹ مدرسہ فوقانیہ نسواں مکتھل،عقیلہ خانم یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ کوسگی،اسمافرہین یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ مدور،خواجہ وحیدالدین یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ شیرزہ خان پیٹ اور تسلیم بیگم کی شال پوشی کی گئی ۔اس موقع پر فورم کے سرگرم کارکنان خان اکرم درانی ،خواجہ وحیدالدین ، خواجہ خلیل الدین احمد ،فضل احمد، عبدالسلام، لطیف الدین، محمد یونس، محمد ایوب ، محمد فاضل ،محمد صادق، میر لیاقت اللہ حسینی، محمد تقی ،اور خواتیں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button