جنرل نیوز

ایتھیکل انوسٹمنٹ : شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع پر سیمینار

حیدرآباد، 29 نومبر، پریس ریلیز ۔ اخلاقی فینانس اور انوسٹمنٹ کے نظام میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیےحیدرآباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ یہ سیمینار 2 ڈسمبر 2024 کو شام 6:15 بجے ریڈ ہلز، حیدرآباد میں واقع فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریس FTCCI کے، کے ایل این پرساد آدیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ یہ تقریب اسلامی مالیات اور اخلاقی سرمایہ کاری کے سرکردہ ماہرین کو اکٹھا کرے گی۔

 

یہاں شرکاء کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے اصولوں سے واقف کروایا جائے گا۔ سیمینار میں ایک انٹرایکٹو سیشن بھی شامل ہوگا جہاں شرکاء سوالات پوچھیں گے اور ماہرین سے براہ راست اپنے شکوک و شبہات کی وضاحت حاصل کریں گے۔

 

اس سیمینار سے ممتاز مقررین خطاب کریں گے جو ایتھیکل فینانس اورانوسٹمنٹ کے میدان کےماہرین میں شمارہوتے ہیں۔ اس موقع پرمفتی اشفاق قاضی، جامع مسجد، ممبئی کے چیف مفتی، سرمایہ کاری کے اخلاقی اور روحانی پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ شریعہ کیپ ایڈوائزرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شارق نثار شریعہ کمپلائنٹ فنڈز کے مالیاتی طریقہ کار کی وضاحت کریں گے۔ مسٹر چراگ مہتا، کوانٹم میوچل فنڈ کے فنڈ مینیجر، اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے

 

کہ کسی ایتھیکل فنڈ کو اخلاقی اور مالیاتی ترقی دونوں کے لیے کیسے بنایا جاتا ہے۔ماہر فینانشیل ایڈوائزر مسٹر ایم ایس شبیر، کیپٹل مارکیٹ میں اخلاقی انوسٹمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ اس سیمینار کا انعقاد سنسیج فینانشیل سرویسس پرآئیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button