جنرل نیوز

حضرت خواجہ سید محمد وحید الدین شاه قادری کا عرس شریف

حضرت خواجہ سید محمد وحید الدین شاه قادری کا عرس شریف حضرت مولانا صوفی شاه محمد مختار الدين اسلم المعروف منور علی شاه قادری شطاری اور مولانا محمد محسن پاشاه انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ نے کہا ہے حضرت خواجہ سید محمد وحید الدین شاه قادری خانقاه با شمی، چنا در پلی کوسگی روڈ محبوب نگر تلنگانہ کے سالانہ عرس شریف کی تقاریب کا 25 اپریل کو غسل شریف کی خدمت سے آغاز ہوگا ، 26 اپریل کو بعد نماز مغرب خدمت صندل مالی انجام دی جائے گی۔ 27 اپریل کو بعد نماز مغرب جشن چراغاں کے موقع پر مہمان خصوصی کی آمد ہوگی۔ مولانا خواجہ سید ابوتراب شاه قادری چشتی یمنی بنده نوازی المعروف به تراب قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف نماز مغرب پہنچیں گے۔ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیا ہوگا۔ مولانا سيد كليم الله محمد محمد الحسینی کاشف پاشاہ قبلہ چشتی القادری بنده نوازی مفتی سید شاه چند احسینی زبیر بابا، مولانا عرفان الله شاه نوری، مولانا خواجہ سیف الله سلمان شهروردی مولانا حافظ محمد احمد نقشبندی مولانا محمد محسن پاشاه انصاری قادری نقشبندی مجددی و جنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے خطابات ہوں گے۔ جلسہ کی نگرانی جناب محمد مظہر الدین غوری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کریں گے۔ صدارت صوفی شاه محمد مختار الدین اسلم المعروف به منور علی شاه قادری شطاری بانی خانقاه ہاشمی کریں گے۔ معتمد حضرت محمد محمود میاں المعروف دستگیر پاشاه قادری شطاری ، منتظم جلسہ حضرت صوفی شاه محمد لطیف اچھے میاں قادری شطاری ، منتظم خانقاه حضرت صوفی شاه محمد حنیف عرف جیلانی میاں قادری شطاری ہوں گے۔ نگرانی لنگر حضرت صوفی شاه محمد آصف قادری عرف نورالله قادری شطاری کریں گے۔ 28 اپریل بروز اتوار بعد نماز فجر قرآن خوانی حلقہ شريف، تقسیم تبركات عمل میں آئیں گے۔ حضرت صوفی شاه محمد آصف قادری عرف ديدار علی شاه قادری شطاری نے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے زائرین خادم اولیاء حضرت صوفي سيد سعيد علی قادری شطاری 9703310513 پر قیام و طعام و دیگر سہولیات و ضروریات کیلئے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button