انٹر نیشنل

ہندوستان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچا۔ جدہ آمد پر عازمین کا اظہار مسرت

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان سے 2500 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ہندوستانی عازمین کا پہلا قافلہ جدہ ایئرپورٹ پہنچا ہے جہاں سے انہیں مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا ہے۔ہندوستانی عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد تمار نے کہا ہے کہ ہندوستانی عازمین حج کو مرکز نمبر 275، 276 اور277 میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستانی عازمین حج کو حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران انڈین عازمین کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔
دوسری طرف سعودی عرب پہنچنے والے ہندوستانی عازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button