ایجوکیشن

صحافیوں کے بچوں کو صد فیصد فیس معاف کرنے ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی

آرمور 17 اگست(اردو لیکس):- نظام آباد ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنومنتھو کو پریس کلب آرمور کی جانب سے ضلع کے صحافیوں کے بچوں کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 100فیصد فیس معاف کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ نظام آباد ضلع کلکٹر کے دفتر میں صحافیوں کے مسائل حل کرنےکے لئے ایک عرضی پریس کلب آرمور کے ممبران کے زیراہتمام کلکٹر کو درخواست دی گئی۔

 

آرمور پریس کلب کی جانب سے صحافی خاندانوں کے بچوں کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 100فیصد فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس وقت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 50فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے تاہم 100فیصد مفت تعلیم کی درخواست کی گئی ہے۔ جیسا کہ 100فیصد فیس معاف دوسرے اضلاع میں دی جارہی ہے،

 

اسی طرح اس کو ضلع نظام آباد میں جاری کرنے کی درخواست میں درخواست کی گئی ہے۔ کلب کے صدر گماڈی شنکر اور سکریٹری سرینواس نے وضاحت کی کہ ان صحافیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔جو دن رات عوام کے درمیان رہتے ہوئے حکومت اور عوام کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔

 

اسی طرح ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پونالہ چندر شیکھر اور نائب صدر ناگراجو نے بھی فیس میں 100 فیصد معافی کا مطالبہ کیا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کو عرضی پیش کرنے والوں میں سید ظفر علی ‘ ایم اے نقیم ‘ محمد حامد علی ‘نوین،ستیش، جویل چندر، نریش اور پریس کلب آرمور کے دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button