نیشنل

آندھراپردیش: 2 چٹانوں کے درمیان پھنس گیا ایک نوجوان۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں ایک نوجوان دو چٹانوں کے درمیان پھنس گیا تھا جسے بچانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔ ضلع کرنول توگالی منڈل کے چنمم پلی میں بویا راجیش نامی شخص کی بکری لاپتہ ہوگیا تھی۔

 

 

 

وہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگلاتی علاقہ میں پہنچ گیا۔ بکری کی تلاش کے دوران وہ دو چٹانوں کے درمیان داخل ہوگیا اور پھنس گیا۔ اس نے کی کافی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

 

 

راجیش نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنے فون کے ذریعے گاؤں والوں کو اطلاع دی کہ جس پر وہ وہاں پہنچے اور انہوں نے راجیش کو رسیوں کی مدد سے اسے باہر نکالا اور اس کی جان بچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button