جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھاری مقدار میں 2 ہزار روپے کے نقلی نوٹ پکڑے گئے

حیدر آباد – 11 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں بھاری مقدار میں 2 ہزار روپے کے نقلی نوٹ پکڑے گئے۔ حیدرآباد کی ساوتھ زون پولیس نے چار رکنی ٹولی کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے تقریباً 70 لاکھ روپے مالیتی دو ہزار روپے کے نفلی نوٹ ضبط کر لئے ۔

سائی چینیہ آئی پی ایس ڈی سی پی ساوتھ زون نے  پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے 45 سالہ زاہد خان ساکن چار مینار ، 46 سالہ محمد رئیس الدین ساکن تار بن ، 36 سالہ محمد انور ساکن کالے پتھر اور 40 سالہ منیر الدین ساکن چندر ائن گٹہ کو علاقے کالا پھتر سے گرفتار کر لیا۔ وہ مشتبہ حالت میں گشت کرتے پائے گئے تفتیش پر پتہ چلا کہ ملز میں نقلی نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش میں تھے۔

 

پولیس نے ملزمین کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے آسان طریقہ سے روپے کمانے کے مقصد سے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے شنڈے نامی ملزم کے ذریعہ نقلی نوٹ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ دیگر ملزمین یہ نقلی نوٹ گشت کروانے کی کوشش میں تھے کہ کل شام تاڑبن چوراہے پر چار ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ خواجہ نوید الدین اور شنڈے مفرور بتائے گئے ہیں۔ ان کے قبضہ سے 69لاکھ 4 ہزار روپے مالیتی نفلی نوٹ ضبط کر لیے گئے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ نقلی انہوں نے کہاں پر تیار کئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button