جرائم و حادثات

جڑچرلہ۔بھیانک سڑک حادثہ تین مزدور ہلاک

حیدرآباد: ضلع محبوب نگرکے جڑچرلہ میں رونما بھیانک سڑک حادثہ مِں تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ملے بوئن پلی موضع میں نیشنل ہائی وے پر‌کل پش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دیہی روزگارضمانت اسکیم کے تحت بعض مزدوروں کو نیشنل ہائی وے پرپودے لگانے کیلئے لے جایا گیا تھا۔

تین مزدورٹریکٹرسے پودے نکال رہے تھے کہ حیدرآباد کی سمت سے آنے والے تیز رفتارکنٹینرنے ٹریکٹرکو ٹکردے دی۔ جس کی وجہہ سے مزدورسڑک سے گزرنے والی دوسری گاڑی کے نیچے گرپڑے اوران کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت 26 سالہ للیتا 32 سالہ یادایا اور30 سالہ وشنو کے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے اس معامل میں کیس درج کرلیا ہے۔ حادثہ کی وجہہ سے یہاں پودے لگانے والے دیگرمزدوروں میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button