انٹر نیشنل

ٹورنٹو میں دو افراد کی اندھا دھند فائرنگ _ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ایک زخمی

ٹورنٹو _ دہشت گردی سے محفوظ تصور کئے جانے والے کینیڈا کے  شہر ٹورنٹو میں دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ  ٹورنٹو کے نواحی علاقہ واگھان کے کونڈو بلڈنگ میں پیش آیا

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک ہی عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5  افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا جسے فوری  ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کا ایک ساتھی کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا حملہ آور عمارت کا رہائشی تھا۔ یا باہر سے آیا تھا مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں دہشت پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button