انٹر نیشنل

انڈونیشیا کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ جانے سے 129 افراد ہلاک

حیدرآباد_ 2 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) انڈونیشیا کے کنجوروہان اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گراونڈ میں پیدا ہونے والی بھگدڑ میں 129افراد ہلاک ہو گئے۔ انڈونیشیا کی پولیس نے بتایا کہ 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ مشرقی جاوا کے ملنگ ریجنسی میں ہفتے کی رات اریما اور پرسیبا کے درمیان فٹ بال میچ کے بعد پیش آیا۔

 

دونوں ٹیموں کے شائقین کی بڑی تعداد اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچی۔ لیکن جیسے ہی اریما کی ٹیم اس میچ میں ہار گئی، اس ٹیم کے ہزاروں شائقین  گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔ جس کی وجہ سے شدید تصادم ہوا۔ وہاں موجود پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اریما ٹیم کے حامیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے چلائی گئی آنسو گیس سے دم گھٹنے سے مجموعی طور پر 129  افراد ہلاک ہوگئے ان میں 34 افراد نے گراونڈ میں ہی دم توڑ دیا جبکہ باقی افراد ہاسپٹل میں فوت ہوگئے ۔ مزید 180 افراد شدید زخمی ہوگئے اور جنھیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔

اس افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں 34 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں مداح کودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انڈونیشین فٹ بال ایسوسی ایشن (PSSI) نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بعد ازاں انکوائری کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button