انٹر نیشنل

ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا عارضی آؤٹ لیٹ، نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے ’عارضی آؤٹ لیٹ‘ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔اتھارٹی نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’ریاض میں آؤٹ لیٹ شاپنگ فیسٹول کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔‘گنیز ریکارڈ کے مطابق 145.000 مربع میڑ سے زیادہ رقبے پر عارضی آؤٹ لیٹ قائم کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آؤٹ لیٹ 2022 کو سنیچر سے وزیٹرز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

دو ہفتے جاری رہنے والا آؤٹ ڈورشاپنگ فیسٹیول روزانہ 3 بجے سہ پہر سے رات ایک بجے تک جاری رہے گا۔ فیشن، گھریلو لوازمات، کاسمیٹکس اور بین الاقوامی برانڈز پر 70 فیصد تک کی خصوصی رعایت پیش کی جا رہی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق دو ہفتے کا آؤٹ ڈور فیسٹیول جو سنیچر کو شروع ہو گا فیشن، گھریلو لوازمات اور بین الاقوامی ماہرین کے ڈیزائن کردہ کاسمیٹک مصنوعات پر 70 فیصد تک کی خصوصی رعایت پیش کرے گا۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ’ریاض میں ہونے والا یہ پروگرام ایک اہم شروعات ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button