انٹر نیشنل

ایران کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک 4 زخمی

File photo

نئی دہلی: امریکہ کے حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

 

اسی سلسلے میں اردن میں کیے گئے میزائل حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فوجی لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید چار امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال میں علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 

بعض دیگر فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں طبی معائنے کے بعد وہ دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اسی طرح حملے جاری رکھتا ہے

 

تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جنہیں وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button