نیشنل

نوجوان کو پہنا دی گئی چوڑیاں لگادی گئی لپ اسٹک۔ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر انوکھی سزا

نوجوان کو پہنا دی گئی چوڑیاں لگادی گئی لپ اسٹک۔ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر انوکھی سزا

ممبئی: ایک مسافر بردار ٹرین میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا رویہ اختیار کرنے کے الزام میں نوجون کو ایک خاتون نے انوکھے انداز میں سزا دی۔

 

ساتھی مسافروں کی مدد سے اس شخص کو پکڑا گیا اس کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنائی گئیں، ہونٹوں پر لپ اسٹک اور چہرے پر میک اپ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

واقعہ کیا تھا؟قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوساول–وردھا مسافر بردار ٹرین میں سفر کے دوران ایک نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔ اس پر خاتون نے غصے میں آ کر دیگر مسافروں کی مدد سے اسے قابو کر لیا۔

 

بعد ازاں اس کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنائیں، ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائی اور چہرے پر میک اپ کر کے سب کے سامنے اس کی تذلیل کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ سب کچھ مسافروں کے سامنے ہوتا رہا جبکہ مذکورہ شخص خاموش کھڑا رہا۔اس واقعے پر سوشل میڈیا پر دو طرح کی رائے سامنے آ رہی ہے۔

 

ایک طبقہ خاتون کی ہمت کو سراہ رہا ہے کہ انہوں نے مبینہ ہراسانی کے خلاف خاموش رہنے کے بجائے مزاحمت کی جبکہ دیگر مسافروں کی حمایت کو بھی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب بعض صارفین اس اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس میں شکایت یا ایف آئی آر درج کیے بغیر اور الزام ثابت ہونے سے پہلے کسی شخص کو عوام کے سامنے

 

اس طرح سزا دینا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔

نوجوان کو پہنا دی گئی چوڑیاں لگادی گئی لپ اسٹک۔ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر انوکھی سزا

متعلقہ خبریں

Back to top button