انٹر نیشنل
پاکستان میں خوفناک سڑک حادثہ – بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق

اسلام آباد : پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثے میں مسافر بس بے قابو ہو کر شاہراہ سے گہری پتھریلی کھائی میں جا گری،
جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق حادثہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب دانہ سر کے دور افتادہ علاقے میں پیش آیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ بس میں اپنی گنجائش سے کہیں زیادہ مسافر سوار تھے، کیونکہ ایک دوسری خراب بس کے مسافروں کو بھی اسی گاڑی میں منتقل کیا گیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان کے چیف منسٹر سرفراز بگٹی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔



