تلنگانہ

حیدراباد سمیت تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آج سے تین دن تک شدید بارش

حیدرآباد: شمالی اور مغربی خلیجِ بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے اثر سے آج سے تین دن تک تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی، درمیانی اور شدید بارش کا امکان ہے

 

۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل اور کھمم اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے شمالی تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے پنک الرٹ جاری کیا ہے، جہاں روزانہ 100 سے 120 ملی میٹر تک انتہائی شدید بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ریڈ الرٹ والے علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران 50 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بلیو الرٹ والے اضلاع میں 15 سے 45 ملی میٹر تک درمیانی بارش متوقع ہے۔ دیگر اضلاع میں 10 سے 15 ملی میٹر تک ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔

 

تازہ موسمی پیش قیاسی کے مطابق حیدرآباد میں بھی آج سے تین دن آسمان مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔ صبح سے دوپہر تک مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں شہر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button