انٹر نیشنل

جرمنی کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ،24 زخمی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں سخت حفاظتی انتظامات کئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیش آیا۔ ایک حملہ آور گراس بورسٹل ڈسٹرکٹ میں ڈیلبوز اسٹریٹ پر واقع تین منزلہ چرچ کی عمارت میں گھس گیا اور فائرنگ کر دی۔ حملہ آور کے عمارت سے بھاگنے کے کوئی آثار نہیں تھے، اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ہے۔

 

فی الحال پولیس نے چرچ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ آس پاس کے علاقوں کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔ چرچ کے آس پاس کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دوسری جانب جائے حادثہ پر طبی عملہ لایا گیا ہے اور زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شدید زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button