اسپشل اسٹوری

بی ٹیک پانی پوری والی۔ بلیٹ چلاتے ہوئے پہنچتی ہیں کاروبارکیلئے

نئی دہلی: کئی نوجوان اب بی ٹیک اور ایم بی اے کرنے کے بعد اپنی زندگی کارپوریٹ ملازمتوں میں گزارنے کے بجائے اپنے اسٹارٹ اپ پر مرکوز کر رہے ہیں۔آج کے دور میں نوجوان ملک کے مختلف حصوں میں اپنے اسٹارٹ اپ قائم کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ چائے اور کچھ ریستوراں کے ساتھ اپنی تجارت کا خواب شرمندہ تعبیرکررہے ہیں۔ اس معاملہ میں لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔ بی ٹیک پانی پوری والی کے نام سے مشہورتاپسی اپادھیائے بھی اس میں شامل ہیں۔آ
تاپسی نے B.Tech کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد لوگوں کو صحت مند پانی پوری کھلانے کا فیصلہ کیا اور B.Tech پانی پوری والی بن گئی۔
B.Tech پانی پوری والی کون ہے؟ تاپسی اپادھیائے، جسے B.Tech پانی پوری والی کے نام سے جانا جاتا ہے، دہلی میں ایک اسٹریٹ اسٹال لگا کر لوگوں کو پانی پوری کھلا رہی ہیں۔ تاپسی دہلی میں جنک پوری کے جیل روڈ پر پانی پوری بیچتی ہیں۔ وہ مغربی دہلی کے اس علاقے میں بہت مشہور ہیں۔
تاپسی نے اپنی پانی پوری بیچنے کی گاڑی کو خاص طور پر ڈیزائن کیا ہے۔ وہ بلیٹ موٹر سائیکل کو اپنا اسٹال لگا کرفروخت کرنے کیلئے پہچتی ہیں۔
تاپسی گھر پر پانی پوری تیار کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ لوگوں کو اچھا ذائقہ دینے کے لیے کھٹا بھی خاص طور پر تیار کرتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گول گپوں کو تیل میں فرائی کرنے کے بجائے وہ Air-Fried تکنیک کو اپناتی ہیں، جس میں گول گپوں کو مشین میں ہلکا تیل لگا کر پکایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے گولگ پّے دوسرے گول گپّوں سے زیادہ صحت مند ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button