جنرل نیوز

نظام آباد اربن میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ مسلم تنظیموں ،علماء حفاظ آئمہ مساجد و مساجد کمیٹیوں کے عہدیداروں کا اہم رول

نتائج پر مایوس نہ ہوں حوصلہ افزائی _ اجلاس سے مفتی سعید اکبر و حافظ لئیق خان و دیگر کا خطاب 

 

نظام آباد 8/ دسمبر (اردو لیکس)

اسمبلی انتخابات کے دوران نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی میں مسلم رائے دہی کے فیصد میں اضافہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مفتی سعید اکبر نے ایک خانگی فنکشن ہال میں منعقد ملی تنظیموں و علماء ،وحفاظ کرام آئمہ مساجد و مساجد کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی سعید اکبر کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ سیکولر طاقتوں کو مستحکم کیا جاسکیں اور فسطائی قوتوں کو شکست دی جاسکیں مفتی سعید اکبر نے مذہبی نقط نظر سے ووٹ کی اہمیت وافادیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک شہادت اور گواہی کا درجہ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں 2024 میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اس مناسبت سے رائے دہی کے صد فیصد اضافے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے جناب حافظ لئیق خان صدر جمعیتہ علماء ہند نظام آباد کی دینی ،ملی و فلاحی خدمات قائدانہ صلاحیتوں کی ستائش و حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ شب وروز ملی مسائل کی یکسوئی اور مظلوم عوام کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں اسبات پر افسوس کا اظہار کیا ہے بعض افراد کی جانب سے ان کے حافظ لئیق خان پر بے بنیاد الزام عائد کئے جارہے ہیں کہ انہوں نے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ حالیہ انتخابات کے دوران کوئی معاہدہ کیا اس میں کوئی صداقت نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کئے جانے پر ان سے علماء کی مجلس میں سرزنش کرنے اور آئیندہ کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا اظہار کیا مفتی سعید اکبر نے کہا کہ نظام آباد میں فرقہ وارانہ ہمہ آہنگی برقرار ی کے لئے برادران وطن کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے رقم کی بنیاد پر ووٹ کے ڈالنے سے حتی الامکان اجتناب کرنے کا اظہار کیا اس لئے ووٹ ایک امانت ہے جو دستور نے ہر شہری کو حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے لئے عطا کئے ہیں تاکہ جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکیں جناب حافظ لئیق خان صدر جمعیتہ علماء نظام آباد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء نظام آباد کی جانب سے نئے ووٹرز کے ناموں کے اندارج کی کامیابی کے ساتھ شہر نظام آباد میں مہم چلائی گئی تھی اس کے ساتھ گزشتہ 2018 کے انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں کمی کے مدنظر حالیہ اسمبلی و آنے والے پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں رائے دہی کے صد فیصد اضافے کے لیے ملی تنظیموں کی جانب سے سنجیدہ کوشش کے باعث رائے دہی میں 12% اضافہ ہوا ہے حافظ لئیق خان نے کہا کہ توقع کے برخلاف نتائج پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اسی مقصد کے تحت حوصلہ افزائی کا اجلاس رکھا گیا ہے مولانا حافظ لئیق خان نے اس بات کی وضاحت کی کہ انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ساز باز نہیں کی اگر کوئی ٹھوس ثبوت پیش کئے جانے پر علماء کی جانب سے کسی بھی سزاء کے پابند عہد ہیں انہوں نے ان کے خلاف چلائی جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈہ کی مذمث کی حافظ لئیق خان نے رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی کوشش کرنے تمام تنظیموں و قائدین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس کاز کو مزید بہتر طور انجام دیا جائے گا اس اجلاس کو مولانا عظمت اللہ ہاشمی شرعیہ بورڈ، محمد وجہہ اللہ خان، جماعت اہلحدیث مولانا محمد مختار احمد مظاہری نے بھی اظہار خیال کیا قبل از اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مولانا غلام رسول قاسمی نے اجلاس کی کارروائی چلائی اجلاس میں مولانا ہاشم بیگ ،حافظ اصغر علی رحمانی ،حافظ عبدالحکیم, حافظ علی عارف ، مولانا عبد القیوم شاکر ، کے علاوہ

علماء کرام ، حفاظ کرام ، مساجد کمیٹیوں کے عہدیداروں ، نے شرکت کی مفتی سعید اکبر صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل ایا

متعلقہ خبریں

Back to top button